PEMRA

پیمرا نے تمام نیوز چینلز بند کر دیے

پیمرا نے تمام چینلز کو اپنے سٹاف کی سیکورٹی مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا کہ براہ راست نشریات نہ کریں.

اسلام آباد: (دنیا اردو) آج صبح اسلام آباد میں دھرنے میں آپریشن شروع ہوا. جس کے بعد پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا.
اس سے پہلے پیمرا کا کہنا تھا کہ براہ راست نشریات کو میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت پابندی ہو گی. کیونکہ اسلام آباد میں دھرنا ختم کروانے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے پوزیشنز لی ہوئی ہیں اس لیے انکو براہ راست نہ دکھایا جائے.