Court

خیبر پختونخوا میں خواتین کی پہلی کھلی کچہری کا قیام

کوہاٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ گل بانو نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر خواتین کی پہلی کھلی کچہری کوہاٹ میں لگا لی ہے.

عمران خان نے خیبر پختونخوا کو جو بدلنے کا وعدہ کیا تھا وہ اب با قاعدہ بدلتا نظر آ رہا ہے. کوہاٹ کے اربن 111 جنگل خیل کوہاٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محترمہ گل بانو نے خواتین کی کھلی کچہری لگا لی ہے. جو کہ کوہاٹ کی تاریخ کی خواتین کی پہلی کھلی کچہری ہے. جس میں مختلف محکموں کے لوگوں کے ساتھ خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل بیان کیے.
خواتین جن کے مسائل سنے گئے نے کہا کہ ہم اس کاوش پر ضلعی انتظامیہ کی شکر گزار ہیں کہ جس نے اپنی کاوشوں سے یہ ممکن بنایا.
اس موقع پر محترمہ گل بانو کا کہنا تھا کہ خواتین بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں جس کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے.