الائیڈ سکول جھنگ صدر سول لائن کیمپس میں‌کرپشن کا بازار گرم

الائیڈ سکول کی جھنگ صدر سول لائن برانچ میں‌ کرپشن کا بازار گرم، پرنسپل اور انتظامیہ والدین سے سٹیشنری کے نام پر پیسے بٹورنے میں‌مصروف، ادارے کا نام بدنام.

جھنگ (دنیا اردو) مصدقہ ذرائع کے مطابق الائیڈ سکول کی جھنگ شہر میں موجود سول لائن برانچ سٹیشنری چارجز کے نام پر والدین سے ہزاروں روپے بٹورنے میں‌مصروف ہے. سکول انتظامیہ کے مطابق تمام تر سٹیشنری سکول کی جانب سے مہیا کی جاتی ہے اور اسی مد میں‌ہر طالبعلم سے 2000 روپے سالانہ لیے جاتے ہیں. جبکہ والدین کا موقف ہے کہ انکے بچے تمام تر سٹیشنری گھر سے لیکر جاتے ہیں اور سکول سے انہیں‌سٹیشنری کے نام پر کوئی بھی چیز مہیا نہیں‌کی جاتی.

Allied School Stationary Charges
یاد رہے کہ الائیڈ سکول کی جانب سے فیس شیڈیول میں‌سٹیشنری چارجز کے نام سے کوئی فیس موجود نہیں‌ہے. ہیڈ آفس لاہور سے جب اس سلسلے میں‌معلومات لی گئیں تو انکا کہنا ہے کے الائیڈ سکول کسی بھی قسم کے سٹیشنری چارجز لینے کا مجاز نہیں اور کوئی بھی برانچ والدین سے سٹیشنری کے نام پر فیس نہیں‌لے سکتی. ساتھ ہی الائیڈ سکول لاہور اور فیصل آباد کی انتظامیہ نے بتایا کہ سٹیشنری کی لسٹ انکی ویب سائٹ پر موجود ہے ، والدین صرف اس لسٹ میں‌موجود اشیا خرید کر سکول انتظامیہ کے حوالے کریں اور الائیڈ سکول کی کوئی بھی برانچ سٹیشنری چارجز لینے کی مجاز نہیں.

Fee Structure
اوپر دی گئی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ الائیڈ سکول کی جانب سے فیس شیڈیول میں سٹیشنری چارجز کے نام پر کوئی فیس موجود نہیں۔ والدین تازہ ترین فیس شیڈیول دیکھنے کے لیے یہ لنک وزٹ کر سکتے ہیں: http://www.alliedschools.edu.pk/adm_fee_struct

stationary list

اوپر دی گئی تصویر میں الائیڈ سکول کی انتظامیہ نے واضح طور پر اپنی ویب سائیٹ پر بتایا ہے کہ سکول انتظامیہ سٹیشنری کے سامان کے لیے کسی قسم کی فیس وصول کرنے کی مجاز نہیں۔ والدین یہ تفصیل دیکھنے کے لیے یہ پیج وزٹ کر سکتے ہیں: http://www.alliedschools.edu.pk/parent_corner_education_stationery

اس سلسلے میں جب الائیڈ سکول جھنگ سول لائن میں‌ پڑھنے والے طلبہ کے والدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سکول کی انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہیڈ آفس لاہور کے کہنے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر طلبہ سے فیس کا مطالبہ کیا جاتا ہے. جن بچوں نے یہ جگاّ ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا انکو کلاس سے باہر نکال دیا جاتا ہے اور کمرہ امتحان میں‌بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی. والدین کا مزید کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت جھنگ سول لائن برانچ کی انتظامیہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں‌ہونگے اور اس سلسلے میں‌ وہ مقامی برانچ کی انتظامیہ کے خلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے تیار ہیں.

الائیڈ سکول کی جھنگ صدر سول لائن برانچ میں پڑھنے والے بچوں کے والدین مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے  نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی شکایات درج کروانے کے لیے نیچے دیے گئے  ای میل ایڈریس پر میل بھی بھیج سکتے ہیں۔

لاہور ہیڈ آفس:
Phone: +92 42 35756357-58
ٰEmail: parent@alliedschools.edu.pk

فیصل آباد ریجن:
Phone: +92 41 8711458-59
Email: parent.rachna@alliedschools.edu.pk