نواز شریف سیاست چھوڑ دیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

نواز شریف کو ملک کی بقا اور جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاست چھوڑ دینی چاہیے، بلاول بھٹو

[ad#midle]

لاہور: (دنیا اردو) میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب سیاست سے ریٹائر ہو جانا چاہیے. وہ پہلے ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کیلئے سیاست کو چھوڑ دیں اور عدالتوں کی عزت کیلئے ان کے معاملے پر نذر ثانی کریں.
بلاول بھٹو سے جب سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے سندھ میں صاف پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا ہے اس پر انکا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ صرف سندھ کا ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کا بھی پانی کا مسئلہ ہے. پنجاب اور خیبر پختونخوا کا بھی یہی مسئلہ ہے. سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے صوبہ بلوچستان میں تو پانی ملتا ہی نہیں.

[ad#bottom]