pti vs pmln

ن لیگ کی بڑٰی سیاسی فتح، تحریک انصاف کی سیاست کو جھٹکا

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرمل کیس کھولنے کی نیب کی استدعا مسترد کردی. کیس دیر سے کھولنے پر نیب عدالت کو مطمئن نہ کرسکی.

اسلام آباد (دنیا اردو):‌تحریک انصاف کی سیاست کا محور پچھلے کچھ مہینوں سے حدیبیہ پیپر مل کیس کے کھلنے پر تھا، عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے بار بار کہا جا رہا تھا کہ حدیبیہ کیس کھلنے کے بعد ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا. مگر آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کی حدیبیہ کا کیس کھولنے کی استدعا مسترد کر دی.عدالت نے کہا کہ نیب جس بیان پر کیس چلانے کی استدعا کر رہی ہے اس بیان کے بارے میں‌کوئی بھی دستاویز ساتھ نہیں‌لگائیں مزید عدالت نے کہا کہ اگر اسحق ڈار کے بیان حلفی کو نکال دیا جائے تو انکی حیثیت ملزم کی ہوگی.