پٹھوں کی کمزوری سر درد کا باعث بنتی ہے

sar dard

حد سے زیادہ پریشانی اور شدید ذہنی دباو میں لوگ اکثر اوقات سر درد اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(دنیا اردو) ایک تحقیق کے مطابق پریشانی اور ذہنی دباو کی وجہ سے سر میں درد کا ہونا اصل میں کندھوں اور گردن کے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ڈنمارک میں ہونے والی اس تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ پریشانی کے عالم میں سر درد کی شکایت کرتے ہیں ان میں 26 فیصد افرادگردن اور کندھوں کے پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے سردرد کی شکایت کرتے ہیں۔

تحقیق کرنے والے کا کہنا ہے کہ سر درد کا پٹھوں کی کمزوری اور ہڈیوں کی کمزوری سے کتنا گہرا تعلق ہے اس پر ابھی مزید تحقیق کی ضرور ت ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ پٹھوں کی کمزوری کو دور کرنے والی ورزش کی مدد سے سردرد کی شکایت کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔

مزید جانیے: سر درد سے نجات کے 4 آسان قدرتی طریقے

[ad#midle]

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس حالت میں مریض ایسا محسوس کرتا ہے کہ جیسے اسکے سر کے گرد کوئی ربڑ بینڈ باندھ دیا گیا ہو جسکی وجہ سے اسکو مسلسل درد محسوس ہوتا ہے۔ سر درد کی دو اقسام کلسٹر اور مائگرین کی صورت میں یہ درد اور شدت اختیار کر جاتا ہے۔ کلسٹر کا درد اکثر اوقات نزلہ زکام اور ناک کے بہنے کی وجہ سے محسوس ہوتا ہے جبکہ مائگرین کا درد دماغی ارتعاش اور الٹیوں کی وجہ سے محسوس ہوتا ہے اور دونوں صورتوں میں یہ درد انتہائی شدید ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کی اس تحقیق کے مطابق کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل کا حد سے زیادہ استعمال بھی پٹھوں کی کمزور کا سبب بنتا ہےجس سے سر درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ مگر پٹھوں کی کمزوری کو دور کرنے والی ورزشوں کے ذریعے اس درد سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

[ad#bottom]