پانامہ کے بعد اب آئے گا ایک نیا ہنگامہ: آئی سی آئی جے کی ٹویٹ نے سیاسی اور کاروباری حلقوں میں‌ہلچل مچادی

panama papers

پچھلے سال ہونے والے پانامہ انکشافات کی تباہ کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں کہ ایک نیا ہنگامہ آنے کو ہے.

[ad#midle]

لاہور (دنیا اردو) پچھلے سال ہونے والی پانامہ لیکس کا ہنگامہ ابھی تھما نہیں کہ ایک نئی لیک آنے کو تیار ہے. دنیا بھر میں موجود سیاستدان اور بزنس مین پاناما پیپرز کی وجہ سے کافی مشکلات کا شکار رہے، بہت سے ممالک کے سیاستدانوں اور اہم عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا تھا. پاکستان میں بھی پاناما انکشافات حکمران خاندان کے لیے مشکلات کا باعث بنے اور پاناما پیپرز میں‌انکی لندن میں‌موجود جائداد کا انکشاف ہونے کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت میں‌انکا کیس چلایا گیا. اسی دوران غیر ملکی اقامہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا جسکے نتیجے میں‌پاکستان کے سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا. اور عدالت میں‌اپنی جائداد کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکامی کے باعث احتساب عدالت میں‌شریف خاندان اپنے کیسز بھگتنے میں مصروف ہے. اسی طرح پڑوسی ملک ہندوستان میں بھی پاناما پیپر کی گونج ابھی تک موجود ہے.
پاناما کیس میں‌سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں.
[ad#midle]

ابھی آئی سی آئی جے کے پچھلے سال کے انکشافات کی تباہ کاریاں ختم نہ ہوئی تھیں کے آئی سی آئی جے نے پوری دنیا کے سیاستدانوں پر ایک اور پہاڑ توڑ دیا. آج آئی سی آئی جے نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا جس میں‌کہا گیا ہم آج رات پاناما کے بارے میں‌مزید انکشافات کرنے جا رہے ہیں.


آئی سی آئی جے کے اس انکشاف نے پوری دنیا کے سیاستدانوں، حکمرانوں اور کاروباری طبقے میں ایک ہلچل مچا دی ہے. پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے آئی سی آئی جے نئے انکشافات کرے گا. اب کی بار پانامہ پیپرز کی زد میں‌کون کون سا سیاستدان اور کون کون سا حکمران آتا ہے یہ جاننے کے لیے دنیا بھر میں آئی سی آئی جے کی جانب سے اگلے انکشافات کا انتظار کیا جارہا ہے.
[ad#bottom]