جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میرے سامنے آفس کی غلطی ہے کیونکہ اس کیس کو کھولنے کی اسدعا پاناما کیس میں بھی تھی. لگتا ہے میرا وہ فیصلہ دفتر نے پڑھا نہیں.
[ad#midle]
اسلام آباد: (دنیا اردو) نیب کی حدیبیہ پیپر ملز کیس کو سننے کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معذرت کر لی ہے. اُن کا کہنا تھا کہ پانامہ والے فیصلہ میں اس پر ریمارکس دے چکا ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس کو نئے بنچ کی تشکیل کیلئے کہ دیا.
تفصیلات کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کی درخواست کی تھی جسکی سماعت کے شروع میں ہی اس کیس کو سننے سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معذرت کر لی ہے اور کہا کہ پاناما فیصلے میں حدیبیہ کیس پر 14 پیراگرافس لکھ چکا ہوں. لگتا ہے نیب نے وہ فیصلہ پڑھا نہیں. جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ آپ سفارش کر دیں کہ اپیل آئندہ ہفتے سنی جائے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی چیف جسٹس کی صوابدید ہے.
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میں پاناما فیصلے میں اسحاق ڈار کے بارے میں لکھ چکا ہوں کہ نیب صرف اسحاق ڈار پر ریفرنس دائر کرے باقی ججز کے فیصلے کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا. انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں تک لکھا تھا کہ اسحاق ڈار اقبالی بیان مسترد کرنے کے بعد دوبارہ ملزم بن گئے.
[ad#bottom]