اکشے کمار نے فلم ‘نو انٹری’ کے سیکوئل سے سلمان خان کی چھٹی کرا دی.
[ad#midle]
ممبئی: (دنیا اردو) آجکل بالی ووڈ میں نئے اداکاروں کی بجائے پرانے ہیروز کا راج ہے. ان میں سلمان خان اور اکشے کمار جو کہ بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں سرفہرست ہیں. لیکن سلمان خان کو انکے دوست اکشے نے ہی انکی فلم کے سیکوئل سے باہر کر دیا ہے.
2005 میں سلمان کی فلم نو انٹری نے اس وقت کئی ریکارڈ توڑے تھے.فلم کے ریکارڈ کاروبار کو دیکھ کرڈائریکٹر نے اسکا سیکوئل بنانے کا سوچ لیا تھا. جسکا نام ہو گا ‘نو انٹری میں انٹری’ . اس فلم کا سیکوئل 2007 میں بننا تھا لیکن اسکی شوٹنگ ہی سلمان کی مصروفیت کی وجہ سے آج تک شروع نہیں ہو سکی. اب اکشے کمار کو سلمان خان کی جگہ اس فلم میں کاسٹ کیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ دونوں اداکار کامیاب ہیروز ہونے کیساتھ اچھے دوست بھی مانے جاتے ہیں اور ‘مجھ سے شادی کرو گی’، ‘جانے من’اور ‘تیس مار خان’ فلموں میں اکٹھے کام بھی کر چکے ہیں.
[ad#bottom]