نااہل وزیراعظم نواز شریف ملک گیر لانگ مارچ کر رہے ہیں؟

nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایبٹ آباد جلسے میں اپنے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاری کریں.

[ad#midle]

اسلام آباد: (دنیا اردو) نااہل وزیراعظم کا ملک گیر لانگ مارچ کا عندیہ. اور یہ کام عوام کیساتھ رابطہ مہم کے دوران کیا جائے گا. سابق وزیراعظم نے ایبٹ آباد جلسہ میں اپنے پارٹی کے ممبرز اور کارکنوں کو پیغام بجھوایا. دنیا اردو کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہارڈ لائن پے اتر آئیں ہیں. اور اپنا مقدمہ ساری پاکستانی عوام میں پیش کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں. اور چاہتے ہیں کہ اگر خود الیکشن نہ بھی لڑ سکے توبھی پارٹی کو کامیاب کرائیں گے.
میاں صاحب خود کو دیوار کیساتھ لگائے جانے پر محاذآرائی چاہتے ہیں. اسکے علاوہ نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ اسوقت بُرا وقت ہونے کے باوجود پارٹی الیکشن جیت سکتی ہے. ایک رپورٹ کے مطابق 2 دسمبر کو کوئٹہ کے جلسہ کیبعد ملتان میں الیکشن کے حوالے سے رابطہ مہم چلائیں گے اور بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے.

[ad#bottom]