حالیہ تحقیق کے مطابق سب سے پہلا بچہ 75 فیصد ماؤں کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو) ہم سب جب والدین سے ان کے پسندیدہ بچے کا سوال کرتے ہیں تو ایک ایسا جواب ملتا ہے کہ جس سے اندازہ نہیں ہوتا کہ کون سا بچہ پسندیدہ ہے. یعنی کہ یہ جواب کہ سب بچے ایک جیسے پیارے ہیں. لیکن حالیہ تحقیق نے اسکا کافی حد تک جواب سے دیا ہے.
جرنل آف میرج اینڈ فیملی میں ایک تحقیق کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ والدیں کو اپنا پہلا بچہ سب سے زیادہ پیارا لگتا ہے.تحقیق کے مطابق 75 فیصد ماؤں نے کہا کہ انہیں اپنا سب سے پہلا بچہ پیارا ہوتا ہے. حیرت کی بات یہ ہے 10 سال پہلے ہونے والی تحقیق کے مطابق بھی اس سوال کا جواب یہی ملا تھا.
اس تحقیق کے مطابق پہلے بچے سے زیادہ پیار ہونے کے باعث چھوٹے بچوں میں احساس کمتری ہو جاتا ہے جو ہمیشہ رہتا ہے.
[ad#bottom]