سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں جاری دھرنے کا ازخود نوٹس لے لیا

Supreme Court

سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے کا از نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرلز، اٹارنی جنرل، سیکٹری دفاع اور سیکٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے.

[ad#midle]

16 روز سے اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات اُٹھائے گئے ہیں. سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اٹارنی جنرل اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے.
سپریم کورٹ نے کسی مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی درخواست پر دھرنے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے کہ لوگوں کےحقوق کیلئے انتظامیہ نے کیا اقدامات کئے ہیں.

[ad#bottom]