جنید جمشید کی گلو کاری سے نعت خوانی تک کے 30 سالہ سفر کی عکاسی کرنے والی فلم “آنسو” یکم دسمبر کو ریلیز ہو گی.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو) جنید جمشید کی زندگی کے چھپے پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہو گی. جنید جمشید کے انتقال سے پہلے سلمان احمد کے ساتھ گفتگو کو اس فلم میں سنایا گیا ہے. انکے آخری وقت کی جہاز میں گفتگو جب 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال سے اسلام آباد آ رہے تھے سنائی گئی ہے. جنید جمشید صوفی شاعر بلھے شاہ کی نظم کدے آ مل یار پیاریا کے مرکزی خیال پر آنسو کے نام سے ایک سپیل پروجیکٹ بنانا چاہتے تھے. جو خواب انکا ادھورا رہ گیا کیونکہ زندگی نے انکو مہلت نہیں دی. جنید جمشید کی خاندان کے افراد، اپنے وطن اور دوستوں سے بے پناہ پیار کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے.
[ad#bottom]