مس یونیورس کا اعزاز جنوبی افریقن لڑکی کے نام

Miss Universe

22 سالہ جنوبی افریکن دوشیزہ ڈیمی لی نیل پیٹرزنے 2017 کی مس یونیورس کا مقابلہ حسن جیت لیا ہے.

[ad#midle]

لاس ویگاس: (دنیا اردو) 92 ممالک کی حسیناؤں نے لاس ویگاس میں عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیا جو جنوبی افریقہ کی 22 سالہ دوشیزہ ڈیمی لی نیل پیٹرز نے جیت لیا.
92 ممالک کی 92 حسیناؤں کے مقابلے میں سے پہلے 13 کو چنا گیا جس میں سے مزید جنوبی افریقہ، کولمبیا اور جمائیکا کی حسیناؤں کو چنا گیا اور جنوبی افریقہ کی حسینہ کو پہلا نمبر ، کولمبیا کی حسینہ کو دوسرا اور جمائیکا کی حسینہ کو تیسری پوزیشن ملی.

South Africa
جنوبی افریقی کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری پاس کرنے والی یہ حسینہ جنوبی افریقہ کی طرف سے یہ اعزاز جیتنے والی دوسری لڑکی ہے. پہلے 1978 میں جنوبی افریقہ کی لڑکی مار گریٹ گارڈینز نے یہ مقابلہ جیتا تھا.

[ad#bottom]