مقبوضہ کشمیرمیں‌ایم ایس دھونی کا بوم بوم آفریدی کے نعروں‌سے اسقبال

dhoni afridi kashmir

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی جب مقبوضہ کشمیر میں‌ انڈین آرمی کے یونیفارم میں‌کرکٹ میچ دیکھنے گئے تو کشمیریوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگا دیے.

[ad#midle]

کشمیر (دنیا اردو): مقبوضہ کشمیر میں‌انڈین آرمی نے ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کروایا جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا. انڈین آرمی نے مہندرا سنگھ دھونی کو لیفٹیننٹ کرنل کا یونیفارم بھی پہنایا، مگر جب دھونی شائقین کے قریب پہنچے تو کشمیری نوجوانوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف “بوم بوم آفریدی” کے نعرے لگا دیے بلکے ساتھ ہی ساتھ “جیوے جیوے پاکستان” اور “ہم کیا چاہتے؟ آزادی” کےبھی نعرے لگا دیے گئے.

[ad#infeed]

اس موقع پر ہندوستانی فوج کے جوان بھی موجود تھے مگر کشمیری نوجوانوں‌نے انکی پرواہ کیے بغیر انکے سامنے پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دے دیا. ہندوستان میں‌کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں‌آفریدی نے کشمیریوں‌کی سپورٹ کا شکریہ ادا کر کے کشمیریوں‌کے دل جیت لیے تھے جو کہ بھارت سرکار کو کافی ناگوار گزرا تھا. اس محبت کا صلہ کل کشمیریوں‌نے دھونی کی آمد پر آفریدی کے حق میں‌نعرے لگا کر دے دیا.
نیچے دی گئی ویڈیو ایک کشمیری نوجوان کےموبائل سے بنائی گئی ہے جس میں‌انڈین آرمی کے سامنے نہ صرف بوم بوم آفریدی بلکہ پاکستان کے حق میں‌اور آزادی کے نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں.

[ad#bottom]