امریکہ میں کیرل نامی عورت نے "سانتا فے” نامی ریلوے سٹیشن سے شادی کر لی اور اپنا نام تبدیل کر کے کیرل سانتا فے رکھ لیا.
[ad#midle]
نیو یارک: (دنیا اردو) کیرل فے نامی خاتون جسکی عمر تقریباٌ 45 سال ہے اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہنے والی ہے نے ایک انوکھا کام کیا جس کا سن کر سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں. کیرل نے وہان کے ریلوے سٹیشن جسکا نام سانتا فے ہے کی دوسری منزل سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا. اور اپنے نام کے ساتھ آخر میں سانتا فے لگا لیا ہے.
[ad#infeed]
آجکل اکثر مرد کسی عورت سے محبت کرتے ہے اور عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے لیکن کیرل حیران کن طور پر 35 سال سے سانتا فے سے دو طرفہ محبت کا دعوی کرتی ہے. یعنی میں بھی اس سے محبت کرتی ہوں اور سانتا فے بھی اس سے محبت کرتا ہے.
کیرل اپنے شوہر کو ملنے ہر روز 50 منٹ کا سفر طے کرتی ہے اور سارا دن سانتا فے پر رہتی ہے
کیرل سانتا فے کا کہنا تھا کہ میں روزانہ شوہر کے ساتھ وقت گزار کے اچھا محسوس کرتی ہوں.
[ad#bottom]