نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی دوسری درخواست عدالت میں دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کو ختم کرانے کیلئے نواز شریف نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا.
اسلام آباد: (دنیا اردو) لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی اپیل دائر کرنے کیلئے ٹائم فریم دیا تھا جس پر نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ یہ ٹائم فریم ختم کیا جائے کیونکہ نیب ابھی گزشتہ عدالتوں کے فیصلوں کا جائزہ لے رہا ہے.
نیب کورٹ نے نواز شریف کو مورد الزام ٹھرایا کہ ان کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے اور ماضی میں کچھ ججز کے غیر زمہ دارانہ رویہ سے یہ کیس خارج ہوا. نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف چیف ایگزیکٹو کے طور پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہوئے تھے.
نیب نے درخواست میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملزم عدالت کو کٹہرے میں چاہیے لیکن انصاف سے محروم شکایت کنندہ کو بھی رکھنا سہی نہیں ہے. نیب کا کہنا تھا کہ درخواست دائر کرنے میں تاخیر کو مان لینا چاہیے.