کیا آپکو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہونے کا خطرہ ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپکے واٹس ایپ اکاونٹ میں موجود پیغامات اور ویڈیوز محفوظ رہیں؟ تو پھر اپنے واٹس ایپ اکاونٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کریں۔
[ad#midle]
انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے کالز اور میسیجز کے لیے اب لوگ موبائل کمپنیز کی بجائے انٹرنیٹ کا سہارا لیتے ہیں اور میسنجرز کا استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ میسنجر پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسنجر ہے جسکو پوری دنیا میں ایک ارب سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔
اتنے زیادہ صارفین ہونے کہ وجہ سے کچھ لوگ غیر قانونی طریقے سے دوسرے لوگوں کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسکو بعد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو واٹس ایپ اکاونٹ کے اصل مالک کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ماضی میں ایسے کچھ معاملات سامنے آچکے ہیں کہ کسی بھی صارف کا اکاونٹ غلط طریقے سے دہشت گروں نے حاصل کیا اور پھر اسکے ذریعے دہشت گردی کی کاروئیاں کرنے کے لیے پلاننگ کی۔
اس چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی ہے اور انہوں نے ایس ایم ایس کوڈکے علاوہ ایک مزید سیکورٹی کی تہ میں اضافہ کیا ہے۔
[ad#infeed]
اب کوئی بھی واٹس ایپ صارف اپنے اکاونٹ پر ٹو سٹیپ ویریفیکیشن کے ذریعے اپنے اکاونٹ کو محفوظ بنا سکتا ہے اور پھر کوئی بھی ہیکر آپکا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک نہیں کر سکتا۔
ہیکر کال فارورڈ کے ذریعے آپکا اکاونٹ ہیک کرنا چاہے یا کسی ہیکنگ سافٹ وئیر کا استعمال کرے، آپکا اکاونٹ اب بالکل محفوظ ہوسکتاہے اور اسکے ذریعے کسی بھی قسم کی غیر قانونی مجرمانہ کاروائی نہیں کی جا سکتی۔
عموماً لوگ کس طرح سے واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرتے ہیں اور آپ کسطرح اپنے اکاونٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کرکے اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں، یہ جاننے کے ہی نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔
[ad#midle]
[ad#bottom]