دنیا اردو (ابوظہبی): رواں سال میںپاکستان کی تیسری بڑی ناکامی. آسان ہدف کے تعاقب میںپاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور محض 176 رنز کے تعاقب میں171 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی.
[ad#midle]
میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعد پاکستان کے آخری 6 بلے باز مجموعی سکور میں محض 24 رنز کا ہی اضافہ کر پائے. یکے بعد دیگرے بلے باز آتے رہے اور آوٹ ہوکر پویلین لوٹتے رہے. ایک آسان ہدف اور آسان میچ کو مشکل بنا کر پاکستان بالآخر میچ 4 سکور سے ہارگیا اور نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں فتح اپنے نام کر لی. یوں نیوزی لینڈ کو اب 3 میچوں کی سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل ہے.
کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی اننگر37 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو ابتدائی 3 بلے باز جلد آوٹ ہوگئے. پھر چوتھی وکٹ گرنے کے بعد اظہر علی اوراسد شفیق کی بہترین شراکت داری کے نتیجے میںپاکستان کا مجموعی سکور 130 رنز 4 کھلاڑی آوٹ تک پہنچ گیا.
[ad#midle]
یہاں بابر اعظم کے رن آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا اورایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لوٹتا رہا. 171 کے مجموعی سکور پر اظہر علی بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان ایک آسان میچ 4 رنز سے ہار گیا.
نیوزی لینڈکی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اعجاز پاٹیل نے دوسری اننگز میں5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا.
[ad#bottom]