سانحہ ساہیوال :انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت 16 افسران کے خلاف مقدمہ درج کردیا،تھانہ یوسف والا میں
[ad#midle]
ساہیوال: (دنیا اردو) 16 پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جو کہ پاکستان کےدفعات 302 (سابقہ قتل) اور 7 اے ٹی اےکے تحت درج کی گی ہے،مظاہرین نے انتظامیہ کو 17 گھنٹے کا ٹائم دیا تھا جو کہ آج اتوار کو ختم ہو رہا تھا مظاہرین لاشوں کو سٹرک پر رکھ کر احتجاج کر رہے تھے ان کا مطالبہ یہ تھا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے
ساہیوال انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان باربار بات چیت نا کام ہونے پر ڈی پی او ساہیوال نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا – تھانہ یوسف والا میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اس ایف آئی آر میں 16 پولیس اہلکاروں کو ملوث کیاگیا ہےیہ ایف آئی آر جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کی طرف سے درج کی گئ ہے -مظاہرین پولیس سٹیشن سے باہر رہتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے
[ad#bottom]