irman khan qatar

وزیراعظم آج قظر پہنچ گے ، معاہدے اور اعلانات

پاکستان کے لئے نوکریوں کے حوالے سے بات ہوگی ، شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

[ad#midle]

اسلام آباد: (دنیا اردو ) وزیراعظم عمران خان 22 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج دوپہر 4 بجے پہنچیں گے، قطر کے وزیر ثقافت ایئرپورٹ پر وزاعظم عمران کاستقبال کریں گے ، قطری حکومت کی جانب سے عمران خان کے استقبال کی شاندار تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، پاکستان اور قطر کے مابین بڑے معاہدے اور اعلانات آج ہوں گے ، پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے ،
قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصیر کی جانب سے عمران خان اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں ظہرانہ دیا جائے گا، عمران خان ارو قطری وزیراعظم کے درمیان وفود کی سطح پر اور ون آن ون ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں دونوں وزرائےاعظم کے درمیان باہمی تجارت اور ایل این جی منصوبوں کے حوالے سے بات ہوگی ، قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جانے والی ایل این جی کی ادائیگیوں کے حوالے سے 3 ارب ڈالر تک موخر ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے ،
جبکہ اسلام آباد میں طالباں مذاکرات کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ، عمران خان قطر میں مقیم پاکستانیو ں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمران خان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر،زلفی بخاری سمیت دیگر افراد شامل ہیں . عمران خان اپنے اس دورے میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے سے متعلق بات چیت کریں گے ، قطر بزنس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوگی ،

[ad#bottom]