پہلا ٹی ٹونٹی میچ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دے دی .جنوبی افریقہ کے 6 وکٹوں پر 192 رنز اور پاکستان کے 9 وکٹوں پر 186 رنز . جنوبی افریقہ کا پاکستان پر 6 رنز کا غلبہ
[ad#midle]
کیپ ٹاؤن: (دنیا اردو):جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی پاکستانی ٹیم نے بھی اچھا مقابلہ کیا ، پاکستا نی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 186 رنزکر سکی. پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے نیولینڈز کیپ ٹاون میں ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کافیصلہ کیا. جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنگ کی. فاف ڈوپلیسز کے 78 رنز اور ریزاہینڈرکس کے 74 رنز کی بدولت 6وکٹوں پر 192 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی
پاکستان کی طرف سے عماد وسیم کے علاوہ باقی باولز رنز روکنے میں ناکام ہوگئے عثمان شنواری 3 وکٹ حاصل کرسکے .پاکستان نے بھی اچھا مقابلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 186 اسکور کیا ان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے کپتان شعیب ملک 49 رنز بنا کر پاکستانی ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے حسین طلعت 40 رنز،بابر اعظم 38 رنز ، آصف علی 13 ،حسن علی 11 بناکر آوٹ ہوئے . بیوران ہینڈرکس، کرس مورس اور تبریز شمسی نے دو دو کھلاڑویوں کو آوٹ کیا اور اپنی ٹیم کو 6 رنز سے کامیابی دلائی . جنوبی افریقہ کو اب سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے
[ad#bottom]