T20 pakistan

تیسرے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست ، گرین شرٹس سیریز جیت میں ناکام

پاکستان سیریز میں ناکام اور آخری ٹی ٹونٹی میں کامیاب ہوگیا . پاکستانی 9وکٹوں پر 168 رنز بنائے رضوان 26 رنز بنا کر نمایاں ، آصف 25،بابر اعظم 23 اور شاداب23رنز بنا سکے ، ہینڈر کس کے چار شکار

سینچورین : (دنیا اردو) پاکستان کی باولنگ تیسرے ٹی ٹونٹی میں آخرکار چل پڑی اور ناکام جنوبی افریقی دورے کا فتح پر اختتام ہوا جب جنوبی افریقہ ہدف کے تعاقب میں 27 رنز پیچھے رہ گئی . کرس مورس کے جارحانہ 55 رنز اور ریسی فان ڈیردوسین کے 41رنز رائیگاں گئے ، اگر چہ محمد عامر نے تین وکٹیں حاسل کیں . لیکن شاداب خان مرد میدان اور ڈیودملر سیریر کے بہترین پلیئر قرار پائے ،
اس سے قبل پاکستان ٹیم 9وکٹوں پر 168 رنز تک محدود رہی ،وکٹ کیپر رضوان 26، آصف علی 25، بابراعظم 23اور شاداب 22 رنز بناسکے، بیوران ہینڈرکس کے چار شکار قابل ذکر تھے. سپر سپورٹ پارک پر ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پاکستان کو بیٹنگ کے لئے دعوت دی تو بابر اعظم نے پہلے اوور میں 17 رنز بنائے اور جارحانہ کھیل کا آغاز کیا لیکن انہیں 23 اور فخرزمان کو 17 رنز بنانے کا موقع ملا. 26 رنز بنانے والے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اگرچہ کپتان شعیب ملک کے ساتھ سکور کو 89 پر پہنچا دیا

لیکن تین رنز کے فرق سے محمد رضوان اور 18 رنز بنانے والے شعیب ملک رن آوٹ ہوگئے تو حسین طلعت بھی تین رنز بناکر چلتے بنے . آصف علی نے دو چھکوں سمیت 25 اور عماد وسیم نے19 رنز بنائے لیکن شاداب خان کے تین چھکوں سمیت ناقابل شکست 22 رنز نے پاکستان کو 9وکٹوں پر 168 رنز تک پہنچادیا. بیوران ہینڈرکس نے چار اور کرس مورس نے دو کھلاڑی تھکانے لگائے.
جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کو دو ابتدائی جھٹکے لگے جب ریزاہینڈ رکس پانچ اور جینیمن مالان 2 رنز پر مید ان چھوڑ گئے تاہم ڈوسین کا بیٹ رنز اگلتا رہا مگر جب فہیم اشرف نے بارہویں اوور میں ڈوسین کو بھی 41 رنز پر پھانس لیا تو جنوبی افریقہ قابو میں آگئے جن کی چھ وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں. گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان کرس مورس نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں سمیت ناقابل شکست 55 رنز بنائے لیکن فتح سے دورہے. پاکستان کی جانب سے محمد عامرنے تین جبکہ شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو ، دو وکٹیں لے کر نتیجہ دو ، ایک کردیا