rakhi sawant with ranveer

رنویر سنگھ نے دوسری ماں کس کو بنالیا

رنویر سنگھ نے ایک نجی چینل کے ایک شو میں راکھی ساونت کو انپی دوسری ماں قرار دے دیا

ممبئی :(دنیا اردو) رنویر سنگھ ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنی نئی فلم “گلی بوائے ” کی پروموشن کے لئے ایک شو میں موجودتھے اس شو کی میزبان کومل نہتا تھی اس نے کہا کہ آج تک میں نے جو بھی انٹرویو کئے ہیں ان میں سب سے زیادہ بد ترین اداکارہ راکھی ساونت تھی . جب راکھی ساونت کو شو کی میزبان نے بدترین اداکارہ قرار دیا تو رنویر سنگھ چپ نہ رہے سکے اور کہا کہ راکھی ساونت راک اسٹار ہیں نہ کہ بدتر ین اداکارہ اور مجھ ان سے بہت محبت ہے .
راکھی کے مزاج کےبارے میں رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ بہت پردہ دار ہیں اور مجھ سے راکھی کی محبت ممتا بھری ہے وہ مجھے اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہیں اور مجھے یاد ہے وہ مجھ خرچ کے لئے پیسا بھی دیا کرتی تھیں . رنویرسنگھ نے کہا کہ میں ان کو بڑی بہن نہیں کہتا بلکہ یہ میری دوسری ماں ہے