بھارت نے اب پاکستانی اداکاروں پر بھی پابندی عائد کردی . بھارتی انتہاپسندوں کی ایک اور انتہا
[ad#midle]
ممبئی:(دنیا اردو) پاک بھارت تعلقات بہت خراب ہوگئے. ہندوستان میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز (فوائس) اور انڈین فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی فلم سٹار اور پاکستانی ڈراموں کے فنکاروں پر پابندی عائد کی جائے . تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے اب باقاعدہ پابندی عائد کردی ہے بھارتی فلم انڈسٹری اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں پاکستانی فنکارو ں کام نہیں کرسکتے اور بھارت کی میوزک انڈسٹری کے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے بھی گانے ہٹادیے گئے ہیں.
ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گانا بارشیں بھی یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا ہے . پا کستان اور بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور شاعر اور اسکرپت رائٹر جاوید اختر ان کی بیگم شبانہ اعظمی نے کراچی آنا تھا لیکن ہندو انتہاپسندوں کے ڈر سے دورہ کراچی منسوخ کر دیا. دوسری طرف پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فنکار اور گلوکار پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں سے ڈر تے ہیں اب ان کو مو قع ملا ہے جن کو وہاں کام نہیں ملتا
[ad#bottom]