Shaha mehmood Qureshi

ہم بھارت سے خوف زدہ نہیں ہوں گئےاور نہ ہی ان کی دھمکیوں سے ،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی : بھارت پاکستان کو سفارتی طور پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ہم بھارت سے خوف زدہ نہیں ہوں گئے نہ ہی ہم ان سے ڈرنے والے ہیں

[ad#midle]

ملتان: (دنیا اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نے پلوامہ واقعہ کی وجہ سے بغیر کسی پُوچھ گچھ کہ پاکستان کو قصُور وار ٹھہرا دیا اگر بھارت کے پاس اس واقعہ کے ثبوت ہوں تو ہم مکمل تعاون کریں گے. ملتان سرکٹ ہاؤس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاہم ہندوستان کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے .وزیراعظم صاحب نے پلوامہ حملے کے بارے تفصیل موقف دیا ہے پلوامہ واقعہ قابلِ افسوس ، انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے .
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے جنرل نے اقرار کیا ہوا ہے کہ پلوامہ واقعہ میں بھارتی حملہ آور ہی ہیں اس پلوامہ واقعہ کے معاملے کے بارے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بھی ایک خط لکھ دیا ہے جو سلامتی کونسل کے تمام ممبران کو بھی بھیجا گیا ہے سینئر سفارتکاروں کو 21 فروری کو بلا جائے گا اور ایک مربوط پالیسی بنائی جائے گی اس معاملے پر

[ad#bottom]