وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کی قراردادوں میں مسلم دنیا نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے ہندوستان کی مذمت بھی کی او آئی سی نے
[ad#midle]
اسلام آباد: (دنیا اردو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپتی اسپیکر قاسم سوری کی . الیکشن ترمیمی بل 2018 وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان میں پیش کیاجو کہ منظور کرلیا گیا.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ سہرا ایوان کے سر جاتاہے کہ ہندوستان کی مذمت کی اوآئی سی نے ، اور او آئی سی کی قراردادوں میں بھی مسلم دنیا نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے . اسرائیل میں بھی مسلمان ہیں توکیا اسرائیل بھی او آئی سی کارکن بن سکتاہے اگر اسرائیل آئی او سی کا رکن نہیں ہوسکتا تو ہندوستان بھی نہیں ہوسکتا. ہندوستان کے لوگ سشما سوراج اوآئی سی کی قرارداد کے بعد سوال کررہے ہیں کہ آپ وہاں کرنے کیا گئے تھے
[ad#bottom]