کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابو ظبی کےشیخ زید کرکٹ ا سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 43 رنز سے کامیابی
[ad#midle]
ابوظبی (دنیا اردو) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاس نہ جیت سکا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پہلے بیٹنگ کی اورمیچ جیت لیا. احمد شہزاد شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے پی ایس ایل کا 26واں میچ جیت لیا احمد شہزاد نے 43 گیندوں پر 73 اسکور کیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 180 اسکو ر کیا اور ان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے ، احمد شہزاد 73،عمر اکمل 27 اور روسو 23 اسکور کئے . اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں اور عماد بٹ 3 کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا
اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 137 اسکور کرسکے ان کے بھی 9 کھلاری آوٹ ہوئے لیوک رونچی 64 اور ڈیلپورٹ 25 اسکورکر کے نمایاں کھلاڑی تھے
[ad#bottom]