بختاور بھٹو زرداری نے اتوار کوٹویٹ میں کہا کہ ریلوے کے وفاقی وزیرشیخ رشید پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو براہ راست موت کی دھمکیاں دے رہے ہیں
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو)شیخ رشید کے ٹویٹ کے جواب میں بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ کچھ نیا نہیں ہے کہ دائیں بازو انتہا پسندبھٹو کو دھمکی دے رہے ہیں، لیکن یہ ناجائز ہے کہ ایک کابینہ کا رکن کسی ایسے شخص کو قتل کی دھمکی دے رہا ہے جس کا پورا خاندان قتل ہو گیا ہے.
From spewing hate speech, Fed ministers now hurling direct death threats at @BBhuttoZardari. Having extremist right wingers threaten a Bhutto is nothing new but 4 a cabinet member 2 give an OPEN DEATH THREAT to someone whose entire family were killed is disgusting. #sackthisbigot https://t.co/FGynObXICI
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 17, 2019
دوسری طرف، پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں ایک مہم چلائی جائے گی جس میں شیخ رشید کا نام کچرے کے ڈھیروں پر لکھا جائے گا.یہ بھی بتایا کہ شیخ رشید نے اکثر بیانات میں بلاول بھٹو پر تنقید کی ہے اور پیپلزپارٹی نے اس کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیاہے.
[ad#bottom]