فواد چودھری کا بلاول کو پیغام ،بھارت کے خلاف ٹرین مارچ کریں

fawad chaudhry

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اتوار کو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی اور کہا کہ بلاول 5000 بلین روپے کے احتساب کی طرف سےتوجہ ہٹانا چاہتے ہیں .یہ عوام کے پیسے ہیں یہ معاف نہیں ہوں گے .

[ad#midle]

لاہور: (دنیا اردو )فواد چوہدری نے لاہور میں ایک پریس ڪانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارا ملک پاکستان بین الاقوامی سطح پر بلندہوا ہے. وزیر اعظم عمران خان کو پوری مسلم امت کے رہنما کے طور پر سمجھا جارہاہے، “انہوں نے کہا کہ یمن، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کےمعاملات میں ان سے مشورہ کرتے ہیں، ان کی کوشش جا ری ہیں اور امریکہ کے ساتھ بھی پاکستان کے دو طرفہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ جب پچھلی حکومت نے ملک ہمارے حوالے کیا تو مالیاتی صورتحال خراب تھی. “پچھلی حکومت پاکستان کی اہمیت کو تسلیم نہیں کرسکی، جبکہ تحریک انصاف نے ریاست کی اصل صلاحیت کو نمایاں کیا. انہوں نے مزید کہا ہمارے دور میں، بدعنوانی کے طریقوں میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے. جبکہ یہ نچلی سطح پرکم ہورہی ہے “بڑے پیمانے پر” کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اور کہاکہ ہماری ریاست کی معیشت میں بہتری آئی ہے.

[ad#infeed]

news1

[ad#bottom]