بےنظیرانکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے پی پی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ، حکومت اس وقت تک نام نہیں تبدیل کرسکتی جب تک قانون میں ترمیم نہ ہو
[ad#midle]
اسلام آباد: (دنیا اردو) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ یہ ملک اب آئین پر نہیں عمران کی خواہش پر چلے گا. مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے لئے مشکل امتحان ہوگا بے نظیرانکم پروگرام کا نام بدلنا کیو نکہ یہ پروگرام ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت منظور کیا گیا . پروگرام کا نام اس وقت تک نہیں بدل سکتے جب تک قانون میں ترمیم نہ ہو .حکومت سادہ اکثریت سے قومی اسمبلی سے آئین میں ترمیم کراسکتی ہے لیکن اس کو سینٹ میں منظور کروانے میں مشکل پیش اسکتی ہے . کیونکہ سینٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں ہے .حکومت عارضی طورپر آرڈیننسس کے ذریعے بے نظیر انکم پروگرام کا نام تبدیل کرسکتی ہے لیکن پھر بھی 120 دنوں کے بعد قومی اسمبلی میں لانا پڑئے گا
[ad#infeed]
[ad#bottom]