[ad#midle]
آج کے اس مادی دور میں ہر کوئی جلد از جلد پیسہ کمانا چاہتا ہے اور بہت سے لوگ تو پیسے کمانے کی خاطر غلط راستوں کا بھی انتخاب کرتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اسی کوشش میں نوسر بازوں کے چنگل میں پھنس کر پیسے کمانے کی بجائے اپنے پیسے ہی لُٹا بیٹھتے ہیں۔
گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا خواب بھی ایک ایسی ہی خواہش ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے راتوں رات امیر ہونے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا مکمن ہے؟ کیا واقعی گھر بیٹھ کر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ کیا یہ حقیقت ہے یا محض ایک افسانہ؟
اگر آپ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں گے تو آپکو بے شمار ایسے واقعات ملیں گے، ایسے لوگ ملیں گے جو راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں اپنا ہزاروں لاکھوں کا نقصان کروا بیٹھے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کوئی پیسے خرچ کیے آپ ماہانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ لیکن اسکے لیے آپکو اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو جانچنا ہوگا۔ بغیر کسی ہُنر کے، بغیر کسی علم کے آپ انٹرنیٹ سے پیسے نہیں کما سکتے۔
لیکن اگر آپکے پاس کوئی ہُنر ہے، علم ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ بھی بہت سے لوگوں کی طرح گھر بیٹھ کر بغیر کوئی نوکری کیے بغیر کوئی بزنس میں پیسہ خرچ کیے پیسے کما سکتے ہیں۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ آپکو کچھ ضروری باتوں کا علم ہونا چاہیے۔ جیسا کہ جب کہیں سے آپکو آن لائن پیسے کمانے کا موقع فراہم کیا جائے تو سب سے پہلے آپکو یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ واقعی اصل کمپنی ہے یا پھر کسی نوسر باز کا بچھایا ہوا جال ہے جو آپکے حق حلال کے پیسے ہتھیانا چاہتا ہے؟
اگر آپکو صحیح اور غلط، اصلی اور جعلی کاموں میں فرق کا معلوم ہوجائے تو آپ آن لائن ہونے والے لاکھوں کے فراڈ سے با آسانی بچ سکتے ہیں اور بغیر کوئی پیسہ خرچ کیے بہت سے فری لانسرز کی طرح ماہانہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ مگر اس سب کے لیے آپکو سب سے پہلے اپنے اندر موجود صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے جس سے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔
[ad#infeed]
اسکے بعد آپکو صحیح اور غلط ویب سائٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہونگی کہ کونسی ویب سائٹس کو استعمال کر کے آپ حقیقت میں پیسے کما سکتے ہیں اور کونسی ویب سائٹ پر پیسے کمانے کی بجائے آپ اپنے پیسوں کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بھی ضائع کردیں گے۔
اسکے بعد آپکو یہ علم ہونا چاہیے کہ آن لائن پیسے کمانے کے بعد ان پیسوں کو حاصل کیسے کرنا ہے؟ آن لائن پیسے کمانے کے لیے یا آن لائن جاب حاصل کرنے کے لیے آپکو کب ، کہاں اور کتنی فیس ادا کرنی ہے۔ بلکہ فیس ادا کرنی بھی ہے یا نہیں اسکا بھی آپکو علم ہونا چاہیے۔
ان سب باتوں کے جواب، اور اسکے ساتھ ساتھ آپ آن لائن کام کر کے کیسے پیسے کما سکتے ہیں، یہ آپ جان سکتے ہیں نیچے دی گئی ویڈیو میں۔
جی ہاں، اس ویڈیو میں نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ آپ آن لائن فراڈ سے کیسے بچ سکتے ہیں، بلکہ 13 ایسے طریقے بھی بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ بالکل معمولی یا پھر بالکل کوئی پیسہ خرچ کیے بغیر پیسے کما سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں اور جانئیے انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں، اسکے ساتھ ساتھ پیسے کہاں سے نکلوانا ہونگے اورکس کام سے کتنے پیسے کما سکتے ہیں، سب کچھ آپکو ملے گا اس ویڈیو میں۔
[ad#midle]
مفید لنکس:
ورڈپریس پر ویب سائٹ بنانا سیکھیں
مزید کورسز
فری ہوسٹنگ اکاونٹ حاصل کریں
کوالٹی ہوسٹنگ اور فری ڈومین
[ad#bottom]