وزیراعظم عمران نےپنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

imran khan

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی.

[ad#midle]

لاہور: (دنیا اردو)نئے بلدیاتی نظام دو اقسام پر مشتمل ہو گا شہری علاقوں میں میونسپل اور محلہ کونسل ، جبکہ دیہی علاقوں میں تحصیل اور گاؤں کونسل شامل ہیں. پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو جلد ہی صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا. اس سے قبل، وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا نئے بلدیاتی نظام کا مقصد بہتر اور پائیدار ترسیل کو یقینی بنانے کی غرض سے عوامی سطح پر اقتدار کی حقیقی منتقلی ہے. وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتوں کی صلاحیت میں بہتری اور فنڈز کی منتقلی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا.
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ٹھوس طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا اور پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا. حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ نئے مقامی حکومت کے نظام کے لئے تجویز کردہ قوانین تیار کیے گئے ہیں، جو جلد ہی منظوری کے لئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گے. وزیراعظم کو پنچایت اور بلدیاتی نظام کے انتخابات کیلئے مجوزہ وقت فریم کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا.
اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی، مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے کے انتظامی امور کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا. وزیر اعلی نے صوبے میں پناہ گھروں پر صوبائی وزراء کی کارکردگی اور تعمیراتی کام کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا.

[ad#bottom]