آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی : ٹرافی کا ورلڈ ٹور

World Cup trophy

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2019 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے عالمی دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچ گئی ،ٹرافی پہلے اسلام آباد ، لاہور اور پھر کراچی جائے گئی

[ad#midle]

اسلام آباد: (دنیا اردو) پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اسلام آباد آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے، پھر اس کے بعدورلڈکپ ٹرافی 13 اپریل کو لاہور اور 14 اپریل کو کراچی جائے گی. آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کو جمعہ کے روز اسلام آباد کے سینٹورس مال ، 13 اپریل ہفتہ کے دن لاہور میں پیکجز مال پر اور 14 اپریل کو اتوار کے دن کراچی میں ڈولمین مال کلفٹن میں دکھایا جائے گا. مرکزی تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی. جہاں ایک کنسرٹ، خوراک فیسٹیول اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے 14 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ 2019کو جیتنے کے بعد پاکستان ٹرافی واپس لانے کی کوشش کریں گے.
سرفراز احمد نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف چیف جسٹس جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا. پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گا

[ad#bottom]