پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پیر کو نیب کے دفتر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو)تفصیلات کے مطابق، نیب ٹیم نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے پہلے 23 سوالات کیے . نیب نے حمزہ سے پوچھا کہ دیگر شوگر ملوں نے اپنے پیسوں سے فضلہ کے لئے نالے تعمیر کیے جبکہ آپ نے عوام کے پیسوں سے رمضان شوگر مل کے نالے کی تعمیر کیے. نیب نے یہ بھی سوال کیا کہ نالے کی تعمیر سے پہلے سروے بھی کروایا گیاتھا. حمزہ نے نیب ٹیم کو جواب دیا کہ وہ اس نالے سے متعلق معاملات سے بے خبر ہیں کیونکہ رمضان شوگر مل سے متعلق امور ان کے بھائی سلمان شہباز دیکھتے ہیں
ینب کے دفتر میں حمزہ کی آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا. اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا.
[ad#bottom]