پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بورڈ آف گورنرز (بی اوجی)کے اجلاس کا پانچ ار کان کی طرف سے بائیکاٹ. ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کی وجہ سے
[ad#midle]
کوئٹہ: (دنیا اردو) تفصیلات کے مطابق صدر آر سی اے کوئٹہ شاہ دوست، صدر آر سی اے فاٹا کبیر احمد خان، صدر آر سی اے سیالکوٹ محمد نعمان بٹ، صدر ایل آر سی اے شہ زرعبداللہ خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس کے آر ایل ایاز بٹ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا .
ممبران نے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے طور پر وسیم خان کی تقرری کو مسترد کر دیا اور ڈومیسٹک اسٹرکچر میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کردی.
ممبران نے کارروائی سے واک آؤٹ کیا.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مین نے اجلاس کی صدارت کی.
[ad#bottom]