وزیر اعظم عمران خان کا ہزارہ برادری کے بارے میں بیان سامنے آگیا

Imran Khan Hazara Community

اسلام آباد (دنیا اردو) – وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں‌ موجود ہزارہ برادری کے تمام تحفظات بذات خود دورکریں.

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی ء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی اسکے خدوخال ریاست مدینہ کی طرز پر تھے جہاں‌ تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی.
وزیراعظم نے اپنے بیان میں ترک ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان میں‌ ہزارہ برادی کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد ہیں اور ریاست اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اپنی عوام کو ہرقسم کی دہشت گردی سے تحفظ فراہم کرے.

خیبر پختونخواہ میں‌ کرک مندر کو مسمار کیے جانے کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سانحے پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داران کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں‌ پیش کر دیا ہے اور حکومت پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے.
اسکے ساتھ ساتھ عمران خان نے یقین دہانی کروائی مسمار کیے جانے والے مندر کی جگہ پر جلد ہی دوبارہ مندر تعمیر کر کے کرک کی ہندو کیمیونٹی کے حوالے کر دیا جائے گا.