ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے کرداری غازی عبدالرحمن پاکستان آگئے، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے ساتھ تصاویر
سلطنت عثمانیہ کے قیام کے پسن منظر پر بنائے گئے ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کو پاکستان میں بہت پسند کیا جا رہا ہے، بچے نوجوان بوڑھے سبھی اس ڈرامے کے پسند کر رہے ہیں.
ارتغرل غازی کے مشہور کردار اور ارتغرل کے دوست غازی عبدالرحمن جو کہ کارلوس عثمان میں بھی اداکری کے جوہر دکھا رہے ہیں وہ پاکستان آگئے ہیں جہاںعدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے انکا استقبال کیا.
عدنان صدیقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے سپاہی غازی عبدالرحمن (Celal Al) کے ساتھ تصاویر شئیر کی اور کہا کہ سپاہی عبدالرحمن کو پاکستان میں بہت پیار کیا جاتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کے مشہور اداکار ہمایوں سعید اور میں خود (عدنان صدیقی) سپاہی عبدالرحمن کے بہت بڑے فین ہیں.