پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کے حوالے سے ایک افسوسناک خبر سامنے آگئی
اسلام آباد (دنیا اردو) – پاکستانی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر جو اپریل 2020 میںریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکی ہیں اور ان دونوں ایک ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں، کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایک ٹورنامنٹ کے دوران جب ثناء میر نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا تو اسکا رزلٹ مثبت آیا جسکی وجہ سے ثناء نے اپنی تمام تر مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور خود کو قرنطینیہ کر لیا ہے.
ثناء میر نے کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انکے آس پاس کے لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے مگر خوش قسمتی سے کسی بھی اورقریبی شخص میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی.
ثناء میر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان میںکرونا وائرس کی سخت علامات نہیں ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گی. ثناء نے اپنے مداحوں سے دعاوں کی بھی درخواست کی ہے.
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں.