اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں: اداکار فیروز خان

Feroze-Khan-Hania-Amir-Affair

اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو میں‌کہا کہ انکے اور اداکارہ ہانیہ عامر کے تعلقات پر مبنی تمام خبریں محض افواہیں ہیں‌ جنکی کوئی حقیقت نہیں.

لاہور (دنیا اردو) – ڈرامہ سیریل عشقیہ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ انکے اور ہانیہ عامرکے تعلقات پر مبنی تمام خبریں‌جھوٹی ہیں اور انہیں ایسی خبروں سے نہ صرف دکھ ہوتا ہے بلکہ ایسی افواہیں اڑانے والے افراد پر غصہ بھی ہے.
اس سے پہلے دسمبر کے اوائل میں سوشل میڈیا چینلز پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ اداکار فیروز خان نے اپنی اہلیہ فیروزے سلطان کو طلاق دے دی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی دعوے کیے گئے کہ طلاق کے پیچھے دلربا اور عشقیہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہانیہ عامر ہیں.

ایسی تمام ویڈیوز جو یوٹیوب کے چینلز پر چلیں یا پھر مختلف نجی نیوز ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبریں جن میں یہ دعوی کیا گیا کہ ہانیہ عامر اور فیروز خان کے آپسی تعلقات کی وجہ سے فیروز خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، ان خبروں میں نہ تو کوئی ثبوت فراہم کیے گئے اور نہ ہی ان خبروں کے ذرائع بتائے گئے.
ایک لمبی خاموشی کے بعد باالآخر فیزوزخان نے خاموشی توڑ دی اور ایک انٹرویو میں ان تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ انکے لیے اور انکی فیملی کے لیے بہت اذیت ناک ہے.
فیروز خان نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک اداکارہ اور ساتھ کام کرنے والی اچھی ساتھی ہے انکے ساتھ میرا دوستی اور احترام کا رشتہ ہے. جبکہ انہوں نے نام لیکر بتایا کہ سماء نیوز کے اینکر سید علی حیدر نے اپنے نجی یوٹیوب چینل پر بے بنیاد خبریں پھیلائیں جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.