وزیراعظم عمران خان کوئٹہ میںہونے والے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کے لیے کوئٹہ گئے.
کوئٹہ (دنیا اردو) – وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ برادری کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی.
وزیراعظم کی کوئٹہ روانگی سے قبل شہدا کے لواحقین نے اپنا دھرنا اور احتجاج ختم کرتے ہوئے اپنی عزیزوںکی میتوں نماز جنازہ ادا کی اور انکی تدفین کر دی. تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میںآئے. شہدا کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے.
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب قاسم سوری، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزرا اور دوسرے معززین نے نماز جنازہ میں شرکت کی.
لواحقین سے ملاقات کے دوران عمران خان نے شہدا کے ورثا سے تعزیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف مجرموں کو کڑی سزا دینے کے لیے اقدامات کریں گے بلکہ ہزارہ برادری کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدام کیے جائیں گے.
ہزارہ برادری کے لواحقین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سے ائیر پورٹ روانہ ہوگئے.