پی ایس ایل 6 ڈرافٹ: کرس گیل، سٹائن کوئٹہ جبکہ راشد خان لاہور قلندرز کا حصہ

PSL 6 Draft 2021

لاہور (دنیا اردو) – پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کا عمل آج لاہور میں‌مکمل ہوگیا.


لاہور میں‌ہونے والے ڈرافٹنگ کے مرحلے میں‌ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا. یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا.
لاہور قلندرز: ڈرافٹنگ کے عمل کے دوران لاہور قلندرز کی فرنچائز نے پلاٹینم کیٹیگری میں‌افغانستان کے سپنر راشد خان کا انتخاب کیا جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں جوڈینلی کو بھی قلندرز کا حصہ بنا لیا.
گولڈ کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز نے سمت پٹیل کا انتخاب کیا. سلور کیٹیگری میں‌ ٹام ایبل، ذیشان اشرف، سلمان علی اور محمد فیضان لاہور قلندرز کا حصہ بنے.

پشاور زلمی: پلاٹینم کیٹیگری میں‌جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے جبکہ مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ کو ڈائنمنڈ کیٹٰگیری کے لیے چنا گیا.
گولڈ کیٹیگری کے لیے آل راونڈر عماد بٹ جب کہ سلور کیٹیگری کے لیے پشاور زلمی نے عمید آصف، محمد عمران ثاقب مقصود، محمد عرفان، محمد عمران اور امام الحق کا انتخاب کیا.


اسلام آباد یونائٹڈ: پلاٹینم کیٹیگیری میں‌اسلام آباد یونائٹڈ نے فاسٹ بالر حسن علی کا انتخاب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے لوئس گریگری کا انتخاب کیا گیا.
گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائٹڈ نے انگلش بلے باز فل سالٹ کا انتخاب کیا. سلور کیٹیگری میں‌ روحیل نذیر، ریس ٹوپلے اور افتخار احمد اسلام آباد یونائٹڈ کا حصہ بنے.

کراچی کنگز: ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے کراچی کنگز نے دینیل کرسچن، اور محمد نبی کا انتخاب کرنے کے بعد گولڈ کیٹیگری کے لیے چیڈویک والٹن کو منتخب کیا.
دانش عزیز اورذیشان ملک، جوئے کلارک اور محمد الیاس کو کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا.


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ ٹام بنٹن کا بھی انتخاب کیا. جبکہ گولڈ کیٹیگری کے لیے کوئٹہ کی ٹیم نے عثمان شنواری کا انتخاب کیا.
سلوری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والوں‌ میں کیمرن ڈیلپورٹ، قیس احمد اور عبدالناصر شامل ہیں.

ملتان سلطان: ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے کرس لین کا انتخاب کیا جبکہ سلور کیٹیگری کے لیے سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لتھ اور محمد رضوان کو ملتان کے سلطانز میں‌ شامل کر لیا گیا.

PSL 6 Teams Drafts 2021