Skip to content

Dunya Urdu: Latest Breaking News Headlines and Daily Columns

Menu
  • Advertise with us
  • Blog
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Home
  • Home 2
  • New Home
  • Write for us
  • پرائیویسی پالیسی
  • دنیا اردو بلاگ کا حصہ بنیے
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
Menu
Sriwijaya Air Crash Flight SJ182

انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، 62 افراد جان سے گئے

Posted on January 10, 2021

جکارتہ (دنیا اردو) – گزشتہ روز انڈونیشیا کے مسافر طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا جسکے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے.


تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ فلائٹ SJ 182 گزشتہ روز اڑان بھرنے کے محض 4 منٹ کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا. طیارے کے غائب ہونے سے چند سیکنڈ قبل کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے پوچھا کہ اسکا رخ غلط سمت میں کیوں‌ ہے؟‌
طیارہ 10 ہزار 9 سو فٹ کی بلندی پر جا کر اچانک نیچے آنا شروع ہوا اوگ اگلے ہی لمحے ریڈار سے غائب ہوگیا. جسکے بعد طیارے کی تلاش شروع کر دی گئی.

امدادی کاروائیوں‌ میں مصروف ٹیم کو آج انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں‌ایک جزیرے کے قریب 23 میٹر کی گہرائی میں‌ مسافر طیارے کے پرزے ملے جن میں‌ایک نیلے اور سرخ‌ رنگ کا لوہے کا پرزہ بھی شامل تھا جس پر Sriwijaya Air لکھا تھا.ہوابازے کے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ دہائی میں فضائی حادثات میں سب سے زیادہ اموات انڈونیشیا میں‌ہوئیں ہیں‌جو کسی بھی اور ملک میں‌ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں.

طیارے میں موجود 62 افراد میں سے 50 مسافر جبکہ 12 عملے کے افراد تھے. 50 مسافروں میں 3 نومولود اور 7 بچے بھی تھے. انڈونیشیا کی پولیس نے مسافروں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کے بعد ان سے کہا کہ وہ ڈی این اے سیمپل اور ڈینٹل ریکارڈ مہیا کریں تاکہ ملنے والی لاشوں کی پہچان کی جا سکے.
انڈونیشیا کے صدر نے اپنے ایک سرکاری بیان میں‌عوام سے خطاب کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسکے ساتھ ساتھ عوام سے اجتماعی دعا کی اپیل بھی کی کہ گمشدہ مسافر کو جلد سے جلد ڈھونڈا جا سکے.

Related

تلاش کریں

Useful Links

  • Greetings & Quotes
  • انگلش ویب سائٹ
  • یوٹیوب چینل
©2023 Dunya Urdu: Latest Breaking News Headlines and Daily Columns | Design: Newspaperly WordPress Theme