پنجاب پولیس کی سابقہ وردی بحال

Punjab Police

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کر کے نئی وردی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اسکا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہو گا.

[ad#midle]

دنیا اردو کے مطابق پنجاب پولیس کی پرانی وردی ختم کر کے نئی وردی کا اطلاق سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کیا تھا جسکی پابندی کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک لازمی تھی.
پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئی وردی سرکاری خرچ پر دی جانی تھی جو کہ غلط ثابت ہوا اور تقریباٌ 75 فیصد اہلکاروں اور افسروں کو اپنے خرچے پر نئی وردی بنوانا پڑی. پولیس اہلکاروں اور افسرون نے شکایت کی ہے کہ نئی وردی میں ہمارا رعب نہیں رہا یہاں تک کہ لوگ اس وردی میں ہمیں افسر کی بجائے بہروپیا کہتے ہیں.
پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کیونکہ اس وردی کو حساس ادارے کی وردی سے ملانے کی کوشش کی گئی جس سے اس ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے. اب دنیا اردو کے ذرائع کے مطابق وہی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے جسکا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہو گا.

[ad#bottom]